احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: باب يَبِيتُ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى
باب: منیٰ کی راتوں کو مکہ میں گزارنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1958
حدثنا ابو بكر محمد بن خلاد الباهلي، حدثنا يحيى، عن ابن جريج، حدثني حريز، او ابو حريز الشك من يحيى، انه سمع عبد الرحمن بن فروخ يسال ابن عمر، قال:"إنا نتبايع باموال الناس فياتي احدنا مكة فيبيت على المال ؟ فقال: اما رسول الله صلى الله عليه وسلم فبات بمنى وظل".
حریز یا ابوحریز بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عبدالرحمٰن بن فروخ کو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ ہم لوگوں کا مال بیچتے ہیں تو کیا ہم میں سے کوئی منیٰ کی راتوں میں مکہ میں جا کر مال کے پاس رہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو رات اور دن دونوں منیٰ میں رہا کرتے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6687) (ضعیف) (اس کے راوی حریز، یا ابوحریز حجازی مجہول ہیں)

وضاحت: ۱؎: اس لئے مکہ میں رات گزارنی خلاف سنت اور ناجائز ہے، بعض علماء کے یہاں صرف شدید ضرورت کے وقت اس کی اجازت ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ حريز أو أبو حريز : مجهول (تق:1185)

Share this: