احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: باب فِي حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ
باب: بیوی پر شوہر کے حقوق کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2140
حدثنا عمرو بن عون، اخبرنا إسحاق بن يوسف، عن شريك، عن حصين، عن الشعبي، عن قيس بن سعد، قال: اتيت الحيرة فرايتهم يسجدون لمرزبان لهم، فقلت: رسول الله احق ان يسجد له، قال: فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فقلت: إني اتيت الحيرة فرايتهم يسجدون لمرزبان لهم، فانت يا رسول الله احق ان نسجد لك، قال:"ارايت لو مررت بقبري اكنت تسجد له ؟"قال: قلت: لا، قال:"فلا تفعلوا،لو كنت آمرا احدا ان يسجد لاحد لامرت النساء ان يسجدن لازواجهن، لما جعل الله لهم عليهن من الحق".
قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں حیرہ آیا، تو دیکھا کہ لوگ اپنے سردار کو سجدہ کر رہے ہیں تو میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے زیادہ حقدار ہیں کہ انہیں سجدہ کیا جائے، میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ سے کہا کہ میں حیرہ شہر آیا تو میں نے وہاں لوگوں کو اپنے سردار کے لیے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو اللہ کے رسول! آپ اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بتاؤ کیا اگر تم میری قبر کے پاس سے گزرو گے، تو اسے بھی سجدہ کرو گے؟ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرنا، اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں اس وجہ سے کہ شوہروں کا حق اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11090)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الصلاة 159 (1504) (صحیح) (قبر پر سجدہ کرنے والا جملہ صحیح نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح دون جملة القبر

Share this: