احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

80: باب فِي الثَّنَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ
باب: میت کی اچھائیوں اور خوبیوں کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3233
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن إبراهيم بن عامر، عن عامر بن سعد، عن ابي هريرة، قال:"مروا على رسول الله صلى الله عليه وسلم بجنازة، فاثنوا عليها خيرا، فقال: وجبت، ثم مروا باخرى، فاثنوا عليها شرا، فقال: وجبت، ثم قال: إن بعضكم على بعض شهداء".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے تو لوگوں نے اس کی خوبیاں بیان کیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وجبت» جنت اس کا حق بن گئی پھر لوگ ایک دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو لوگوں نے اس کی برائیاں بیان کیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: «وجبت» دوزخ اس کے گلے پڑ گئی پھر فرمایا: تم میں سے ہر ایک دوسرے پر گواہ ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الجنائز 50 (1935)، (تحفة الأشراف: 13538)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز 20 (1491)، مسند احمد (2/261، 466، 470، 499، 528) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: