احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

170: باب مَا جَاءَ فِي الْبِنَاءِ
باب: مکان بنانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5235
حدثنا مسدد بن مسرهد , حدثنا حفص , عن الاعمش , عن ابي السفر , عن عبد الله بن عمرو , قال:"مر بي رسول الله صلى الله عليه وسلم وانا اطين حائطا لي انا وامي , فقال: ما هذا يا عبد الله ؟ , فقلت: يا رسول الله , شيء اصلحه , فقال: الامر اسرع من ذلك".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، میں اور میری ماں اپنی ایک دیوار پر مٹی پوت رہے تھے، آپ نے فرمایا: عبداللہ! یہ کیا ہو رہا ہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کچھ مرمت (سرمت) کر رہا ہوں، آپ نے فرمایا: معاملہ تو اس سے بھی زیادہ تیزی پر ہے (یعنی موت اس سے بھی قریب آتی جا رہی ہے، اعمال میں جو کمیاں ہیں ان کی اصلاح و درستگی کی بھی فکر کرو)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الزھد 25 (2335)، سنن ابن ماجہ/الزھد 13 (4160)، (تحفة الأشراف: 8650)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/161) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: