احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

62: باب فِي صَوْمِ الْعَشْرِ
باب: عشرہ ذی الحجہ کے روزہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2437
حدثنا مسدد، حدثنا ابو عوانة، عن الحر بن الصباح، عن هنيدة بن خالد، عن امراته، عن بعض ازواج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"يصوم تسع ذي الحجة ويوم عاشوراء وثلاثة ايام من كل شهر اول اثنين من الشهر والخميس".
ہنیدہ بن خالد کی بیوی سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذی الحجہ کے (شروع) کے نو دنوں کا روزہ رکھتے، اور یوم عاشورہ (دسویں محرم) کا روزہ رکھتے نیز ہر ماہ تین دن یعنی مہینے کے پہلے پیر (سوموار، دوشنبہ) اور جمعرات کا روزہ رکھتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الصیام 41 (2371)، 51 (2419)، (تحفة الأشراف: 18297)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/271)، ویأتی ہذا الحدیث برقم (2452) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ابوداود کی اس روایت میں اسی طرح واحد کے لفظ کے ساتھ ہے مگر نسائی کی روایت (رقم ۲۳۷۴) میں تثنیہ «الخميسين» کے لفظ کے ساتھ ہے، اور سیاق و سباق سے یہی متبادر ہوتا ہے کیونکہ اس کے بغیر تین دن کی تفصیل نہیں ہو پاتی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: