احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: باب الرَّجُلِ يُرَاجِعُ وَلاَ يُشْهِدُ
باب: آدمی طلاق سے رجوع کر لے اور گواہ نہ بنائے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2186
حدثنا بشر بن هلال، ان جعفر بن سليمان حدثهم، عن يزيد الرشك، عن مطرف بن عبد الله، ان عمران بن حصين سئل عن الرجل يطلق امراته ثم يقع بها ولم يشهد على طلاقها ولا على رجعتها، فقال:"طلقت لغير سنة وراجعت لغير سنة، اشهد على طلاقها وعلى رجعتها، ولا تعد".
مطرف بن عبداللہ سے روایت ہے کہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو اپنی بیوی کو طلاق دیدے پھر اس کے ساتھ صحبت بھی کر لے اور اپنی طلاق اور رجعت کے لیے کسی کو گواہ نہ بنائے تو انہوں نے کہا کہ تم نے سنت کے خلاف طلاق دی اور سنت کے خلاف رجعت کی، اپنی طلاق اور رجعت دونوں کے لیے گواہ بناؤ اور پھر اس طرح نہ کرنا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطلاق 5 (2025)، (تحفة الأشراف: 10860) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: