احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: باب فِي الْمَعْقِلِ مِنَ الْمَلاَحِمِ
باب: معرکوں میں مسلمانوں کے جماؤ کی جگہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4298
حدثنا هشام بن عمار، حدثنا يحيى بن حمزة، حدثنا ابن جابر، حدثني زيد بن ارطاة، قال: سمعت جبير بن نفير يحدث، عن ابي الدرداء، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"إن فسطاط المسلمين يوم الملحمة بالغوطة إلى جانب مدينة يقال لها: دمشق من خير مدائن الشام".
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دجال سے) جنگ کے روز مسلمانوں کا جماؤ غوطہٰ میں ہو گا، جو اس شہر کے ایک جانب میں ہے جسے دمشق کہا جاتا ہے، جو شام کے بہترین شہروں میں سے ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 1026)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/197) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: