احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

244: باب مَا يُقْرَأُ بِهِ فِي الْجُمُعَةِ
باب: نماز جمعہ میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1122
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا ابو عوانة، عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر، عن ابيه، عن حبيب بن سالم، عن النعمان بن بشير، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"كان يقرا في العيدين ويوم الجمعة ب سبح اسم ربك الاعلى و هل اتاك حديث الغاشية، قال: وربما اجتمعا في يوم واحد فقرا بهما".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین میں اور جمعہ کے روز «سبح اسم ربك الأعلى» اور «هل أتاك حديث الغاشية» پڑھتے تھے اور بسا اوقات عید اور جمعہ دونوں ایک ہی دن پڑ جاتا تو (بھی) انہیں دونوں کو پڑھتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 16 (878)، سنن الترمذی/الصلاة 268 (الجمعة 33) (533)، سنن النسائی/الجمعة 39 (1425)، والعیدین 31 (1591)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 90 (1120)، 157 (1281)، (تحفة الأشراف: 11612)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجمعة 9 (19)، مسند احمد (4/270، 271، 273، 276، 277)، سنن الدارمی/الصلاة 203 (1425) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: