احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

144: باب كَيْفَ السَّلاَمُ
باب: سلام کس طرح کیا جائے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5195
حدثنا محمد بن كثير , اخبرنا جعفر بن سليمان , عن عوف , عن ابي رجاء , عن عمران بن حصين , قال:"جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم , فقال: السلام عليكم , فرد عليه السلام , ثم جلس , فقال النبي صلى الله عليه وسلم: عشر , ثم جاء آخر , فقال: السلام عليكم ورحمة الله , فرد عليه , فجلس , فقال: عشرون , ثم جاء آخر , فقال: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته , فرد عليه , فجلس , فقال: ثلاثون".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے السلام علیکم کہا، آپ نے اسے سلام کا جواب دیا، پھر وہ بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو دس نیکیاں ملیں پھر ایک اور شخص آیا، اس نے السلام علیکم ورحمتہ اﷲ کہا، آپ نے اسے جواب دیا، پھر وہ شخص بھی بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: اس کو بیس نیکیاں ملیں پھر ایک اور شخص آیا اس نے السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ کہا، آپ نے اسے بھی جواب دیا، پھر وہ بھی بیٹھ گیا، آپ نے فرمایا: اسے تیس نیکیاں ملیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الاستئذان 3 (2689)، (تحفة الأشراف: 10874)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/439، 440)، سنن الدارمی/الاستئذان 12 (2682) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: