احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

65: باب فِي اللَّعِبِ بِالْحَمَامِ
باب: کبوتر بازی کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4940
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد، عن محمد بن عمرو، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم راى رجلا يتبع حمامة، فقال: شيطان يتبع شيطانة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ کبوتری کا (اپنی نظروں سے) پیچھا کر رہا ہے (یعنی اڑا رہا ہے) تو آپ نے فرمایا: ایک شیطان ایک شیطانہ کا پیچھا کر رہا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأدب 44 (3765)، (تحفة الأشراف: 15012)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/345) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی دونوں شیطان ہیں، کبوتر اڑانے والا اس لئے شیطان ہے کہ وہ اللہ سے غافل اور بے پرواہ ہے، اور کبوتر اس لئے شیطان ہے کہ وہ اڑانے والے کی غفلت کا سبب بنا ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: