احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابُ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ:
باب: درخت پر جو کھجور لگی ہوئی ہو اس میں بیع سلم کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2247
حدثنا ابو الوليد، حدثنا شعبة، عن عمرو، عن ابي البختري، قال: سالت ابن عمر رضي الله عنه، عن السلم في النخل ؟ فقال: نهي عن بيع النخل حتى يصلح، وعن بيع الورق نساء بناجز، وسالت ابن عباس، عن السلم في النخل ؟ فقال:"نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن بيع النخل حتى يؤكل منه، او ياكل منه وحتى يوزن".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عمرو نے، ان سے ابوالبختری نے بیان کیا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کھجور میں جب کہ وہ درخت پر لگی ہوئی ہو بیع سلم کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا کہ جب تک وہ کسی قابل نہ ہو جائے اس کی بیع سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ اسی طرح چاندی کو ادھار، نقد کے بدلے بیچنے سے منع فرمایا۔ پھر میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کی درخت پر بیع سلم کے متعلق پوچھا تو آپ نے بھی یہی کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت تک کھجور کی بیع سے منع فرمایا تھا جب تک وہ کھائی نہ جا سکے یا (یہ فرمایا کہ) جب تک وہ اس قابل نہ ہو جائے کہ اسے کوئی کھا سکے اور جب تک وہ تولنے کے قابل نہ ہو جائے۔

Share this: