احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: 23- بَابُ حِفْظِ اللِّسَانِ:
باب: زبان کی (غلط باتوں سے) حفاظت کرنا۔
وقول النبي صلى الله عليه وسلم: من كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فليقل خيرا او ليصمت، وقوله تعالى: ما يلفظ من قول إلا لديه رقيب عتيد سورة ق آية 18.
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اچھی بات کہے یا پھر چپ رہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا «ما يلفظ من قول إلا لديه رقيب عتيد» کہ انسان جو بات بھی زبان سے نکالتا ہے تو اس کے (لکھنے کے لیے) ایک چوکیدار فرشتہ تیار رہتا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6474
حدثنا محمد بن ابي بكر المقدمي، حدثنا عمر بن علي، سمع ابا حازم، عن سهل بن سعد، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من يضمن لي ما بين لحييه، وما بين رجليه اضمن له الجنة".
ہم سے محمد بن ابوبکر مقدمی نے بیان کیا، کہا ہم سے عمر بن علی نے بیان کیا، انہوں نے ابوحازم سے سنا، انہوں نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے لیے جو شخص دونوں جبڑوں کے درمیان کی چیز (زبان) اور دونوں ٹانگوں کے درمیان کی چیز (شرمگاہ) کی ذمہ داری دیدے میں اس کے لیے جنت کی ذمہ داری دیتا ہوں۔

Share this: