احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: 28- بَابُ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ:
باب: اس بارے میں کہ جب دونوں ختان ایک دوسرے سے مل جائیں تو غسل جنابت واجب ہے۔
حدثنا معاذ بن فضالة، قال: حدثنا هشام. ح
‏‏‏‏ ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام دستوائی نے بیان کیا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 291
وحدثنا ابو نعيم، عن هشام، عن قتادة، عن الحسن، عن ابي رافع، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا جلس بين شعبها الاربع، ثم جهدها فقد وجب الغسل"، تابعه عمرو بن مرزوق، عن شعبة مثله، وقال موسى، حدثنا ابان، قال: حدثنا قتادة، اخبرنا الحسن مثله.
(دوسری سند سے) امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، وہ ہشام سے، وہ قتادہ سے، وہ امام حسن بصری سے، وہ ابورافع سے، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مرد عورت کے چہار زانو میں بیٹھ گیا اور اس کے ساتھ جماع کے لیے کوشش کی تو غسل واجب ہو گیا، اس حدیث کی متابعت عمرو نے شعبہ کے واسطہ سے کی ہے اور موسیٰ نے کہا کہ ہم سے ابان نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حسن بصری نے بیان کیا۔ اسی حدیث کی طرح۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) نے کہا یہ حدیث اس باب کی تمام احادیث میں عمدہ اور بہتر ہے اور ہم نے دوسری حدیث (عثمان اور ابن ابی کعب کی) صحابہ کے اختلاف کے پیش نظر بیان کی اور غسل میں اختیاط زیادہ ہے۔

Share this: