احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: 4- بَابٌ في كَمْ يَقْصُرُ الصَّلاَةَ:
باب: نماز کتنی مسافت میں قصر کرنی چاہیے۔
وسمى النبي صلى الله عليه وسلم يوما وليلة سفرا، وكان ابن عمر، وابن عباس رضي الله عنهم يقصران ويفطران في اربعة برد وهي ستة عشر فرسخا.
‏‏‏‏ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اور ایک رات کی مسافت کو بھی سفر کہا ہے اور عبداللہ ابن عمر اور عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہم چار برد (تقریباً اڑتالیس میل کی مسافت) پر قصر کرتے اور روزہ بھی افطار کرتے تھے۔ چار برد میں سولہ فرسخ ہوتے ہیں (اور ایک فرسخ میں تین میل)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1086
حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحنظلي، قال: قلت لابي اسامة، حدثكم عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لا تسافر المراة ثلاثة ايام إلا مع ذي محرم".
ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا، انہوں نے ابواسامہ سے، میں نے پوچھا کہ کیا آپ سے عبیداللہ عمری نے نافع سے یہ حدیث بیان کی تھی کہ ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا تھا کہ عورتیں تین دن کا سفر ذی رحم محرم کے بغیر نہ کریں (ابواسامہ نے کہا ہاں)۔

Share this: