احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: 5- بَابُ الإِذْنِ بِالْجَنَازَةِ:
باب: جنازہ تیار ہو تو لوگوں کو خبر دینا۔
وقال ابو رافع عن ابي هريرة رضي الله عنه , قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: الا آذنتموني.
‏‏‏‏ اور ابورافع نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگوں نے مجھے خبر کیوں نہ دی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1247
حدثنا محمد، اخبرنا ابو معاوية، عن ابي إسحاق الشيباني، عن الشعبي، عن ابن عباس رضي الله عنهما , قال:"مات إنسان كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعوده فمات بالليل فدفنوه ليلا، فلما اصبح اخبروه , فقال: ما منعكم ان تعلموني ؟، قالوا: كان الليل فكرهنا وكانت ظلمة ان نشق عليك فاتى قبره فصلى عليه".
ہم سے محمد بن سلام بیکندی نے بیان کیا، انہیں ابومعاویہ نے خبر دی، انہیں ابواسحاق شیبانی نے، انہیں شعبی نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ایک شخص کی وفات ہو گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کو جایا کرتے تھے۔ چونکہ ان کا انتقال رات میں ہوا تھا اس لیے رات ہی میں لوگوں نے انہیں دفن کر دیا اور جب صبح ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (کہ جنازہ تیار ہوتے وقت) مجھے بتانے میں (کیا) رکاوٹ تھی؟ لوگوں نے کہا کہ رات تھی اور اندھیرا بھی تھا۔ اس لیے ہم نے مناسب نہیں سمجھا کہ کہیں آپ کو تکلیف ہو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر تشریف لائے اور نماز پڑھی۔

Share this: