احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: 18- بَابُ مَا يُتَّقَى مِنْ شُؤْمِ الْمَرْأَةِ:
باب: عورت کی نحوست سے بچنے کا بیان۔
وقوله تعالى: إن من ازواجكم واولادكم عدوا لكم سورة التغابن آية 14.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان «إن من أزواجكم وأولادكم عدوا لكم‏» بلاشبہ تمہاری بعض بیویوں اور تمہارے بعض بچوں میں تمہارے دشمن ہوتے ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5093
حدثنا إسماعيل، قال: حدثني مالك، عن ابن شهاب، عن حمزة، وسالم ابني عبد الله بن عمر، عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"الشؤم في المراة والدار والفرس".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے صاحبزادے حمزہ اور سالم نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نحوست عورت میں، گھر میں اور گھوڑے میں ہو سکتی ہے (نحوست بےبرکتی اگر ہو تو ان میں ہو سکتی ہے)۔

Share this: