احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: 36- بَابُ الرِّيَاءِ وَالسُّمْعَةِ:
باب: ریا اور شہرت طلبی کی مذمت میں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6499
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، حدثني سلمة بن كهيل. ح وحدثنا ابو نعيم، حدثنا سفيان، عن سلمة، قال: سمعت جندبا، يقول: قال النبي صلى الله عليه وسلم ولم اسمع احدا يقول، قال النبي صلى الله عليه وسلم غيره، فدنوت منه فسمعته يقول: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"من سمع، سمع الله به، ومن يرائي، يرائي الله به".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، کہا مجھ سے سلمہ بن کہیل نے بیان کیا۔ (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے سلمہ نے بیان کیا کہ میں نے جندب رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور میں نے آپ کے سوا کسی کو یہ کہتے نہیں سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، چنانچہ میں ان کے قریب پہنچا تو میں نے سنا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (کسی نیک کام کے نتیجہ میں) جو شہرت کا طالب ہو اللہ تعالیٰ اس کی بدنیتی قیامت کے دن سب کو سنا دے گا۔ اسی طرح جو کوئی لوگوں کو دکھانے کے لیے نیک کام کرے گا اللہ بھی قیامت کے دن اس کو سب لوگوں کو دکھلا دے گا۔

Share this: