احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

114: 114- سورة {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ}:
باب: سورۃ «الناس» کی تفسیر۔
ويذكر عن ابن عباس: {الوسواس} إذا ولد خنسه الشيطان، فإذا ذكر الله عز وجل ذهب، وإذا لم يذكر الله ثبت على قلبه.
‏‏‏‏ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے «وسواس‏» کے متعلق بتلایا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے شیطان اس کو چونکا لگاتا ہے۔ اگر وہاں اللہ کا نام لیا گیا تو وہ بھاگ جاتا ہے ورنہ بچے کے دل پر جم جاتا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4977
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، حدثنا عبدة بن ابي لبابة، عن زر بن حبيش، وحدثنا عاصم، عن زر، قال: سالت ابي بن كعب، قلت: يا ابا المنذر إن اخاك ابن مسعود، يقول: كذا وكذا، فقال ابي: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لي:"قيل لي"، فقلت: قال: فنحن نقول كما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ان سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے عبدہ بن ابی لبابہ نے بیان کیا، ان سے زر بن حبیش نے (سفیان نے کہا) اور ہم سے عاصم نے بھی بیان کیا، ان سے زر نے بیان کیا کہ میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ یا اباالمنذر! آپ کے بھائی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تو یہ کہتے ہیں کہ سورۃ معوذتین قرآن میں داخل نہیں ہیں۔ ابی بن کعب نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو پوچھا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ (جبرائیل علیہ السلام کی زبانی) مجھ سے یوں کہا گیا کہ ایسا کہئیے اور میں نے کہا، ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم بھی وہی کہتے ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔

Share this: