احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: 55- بَابُ كَيْفَ كَانَ بَدْءُ الرَّمَلِ:
باب: رمل کی ابتداء کیسے ہوئی؟
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1602
حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حماد هو ابن زيد، عن ايوب، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال:"قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم واصحابه، فقال المشركون: إنه يقدم عليكم وقد وهنهم حمى يثرب، فامرهم النبي صلى الله عليه وسلم ان يرملوا الاشواط الثلاثة، وان يمشوا ما بين الركنين، ولم يمنعه ان يامرهم ان يرملوا الاشواط كلها إلا الإبقاء عليهم".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ (عمرۃ القضاء 7 ھ میں) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ) تشریف لائے تو مشرکوں نے کہا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آئے ہیں، ان کے ساتھ ایسے لوگ آئے ہیں جنہیں یثرب (مدینہ منورہ) کے بخار نے کمزور کر دیا ہے۔ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل (تیز چلنا جس سے اظہار قوت ہو) کریں اور دونوں یمانی رکنوں کے درمیان حسب معمول چلیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم نہیں دیا کہ سب پھیروں میں رمل کریں اس لیے کہ ان پر آسانی ہو۔

Share this: