احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: 27- بَابُ مَنَاقِبُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
باب: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3759
حدثنا حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن سليمان، قال: سمعت ابا وائل، قال: سمعت مسروقا، قال: قال عبد الله بن عمرو، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يكن فاحشا ولا متفحشا، وقال:"إن من احبكم إلي احسنكم اخلاقا.
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان نے بیان کیا، کہا میں نے ابووائل سے سنا، کہا کہ میں نے مسروق سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک پر کوئی برا کلمہ نہیں آتا تھا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے یہ ممکن تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم میں سب سے زیادہ عزیز مجھے وہ شخص ہے جس کے عادات و اخلاق سب سے عمدہ ہوں۔

Share this: