احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: 5- بَابُ الشُّرُوطِ فِي الْمُعَامَلَةِ:
باب: معاملات میں شرطیں لگانے کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2719
حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، حدثنا ابو الزناد، عن الاعرج، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال: قالت الانصار للنبي صلى الله عليه وسلم"اقسم بيننا وبين إخواننا النخيل، قال: لا، فقال: تكفونا المئونة، ونشرككم في الثمرة، قالوا: سمعنا واطعنا".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی۔ ان سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انصار رضوان اللہ علیہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (مؤاخات کے بعد) یہ پیش کش کی کہ ہمارے کھجور کے باغات آپ ہم میں اور ہمارے بھائیوں (مہاجرین) میں تقسیم فرما دیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں۔ اس پر انصار نے مہاجرین سے کہا کہ آپ لوگ ہمارے باغوں کے کام کر دیا کریں اور ہمارے ساتھ پھل میں شریک ہو جائیں، مہاجرین نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور ہم ایسا ہی کریں گے۔

Share this: