احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: 41- بَابُ حَدِيثِ الإِسْرَاءِ:
باب: بیت المقدس تک جانے کا قصہ۔
وقول الله تعالى: سبحان الذي اسرى بعبده ليلا من المسجد الحرام إلى المسجد الاقصى سورة الإسراء آية 1.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ بنی اسرائیل میں) فرمایا «سبحان الذي أسرى بعبده ليلا من المسجد الحرام إلى المسجد الأقصى‏» پاک ذات ہے وہ جو اپنے بندے کو راتوں رات مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ تک لے گیا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3886
حدثنا يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن عقيل، عن ابن شهاب، حدثني ابو سلمة بن عبد الرحمن، سمعت جابر بن عبد الله رضي الله عنهما، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"لما كذبني قريش قمت في الحجر فجلا الله لي بيت المقدس فطفقت اخبرهم عن آياته وانا انظر إليه".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، کہ مجھ سے کہا ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب قریش نے (معراج کے واقعہ کے سلسلے میں) مجھ کو جھٹلایا تو میں حطیم میں کھڑا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ نے میرے لیے بیت المقدس کو روشن کر دیا اور میں نے اسے دیکھ کر قریش سے اس کے پتے اور نشان بیان کرنا شروع کر دیئے۔

Share this: