احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: 3- بَابُ لاَ يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلاَّ لِحَاجَةٍ:
باب: اعتکاف والا بےضرورت گھر میں نہ جائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2029
حدثنا قتيبة، حدثنا ليث، عن ابن شهاب، عن عروة وعمرة بنت عبد الرحمن، ان عائشة رضي الله عنها زوج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت:"وإن كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ليدخل علي راسه وهو في المسجد فارجله، وكان لا يدخل البيت إلا لحاجة، إذا كان معتكفا".
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عروہ اور عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے (اعتکاف کی حالت میں) سر مبارک میری طرف حجرہ کے اندر کر دیتے، اور میں اس میں کنگھا کر دیتی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب معتکف ہوتے تو بلا حاجت گھر میں تشریف نہیں لاتے تھے۔

Share this: