احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

33: 33- بَابُ الدُّبَّاءِ:
باب: کدو کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5433
حدثنا عمرو بن علي، حدثنا ازهر بن سعد، عن ابن عون، عن ثمامة بن انس، عن انس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"اتى مولى له خياطا، فاتي بدباء، فجعل ياكله، فلم ازل احبه منذ رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم ياكله".
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے ازہر بن سعد نے بیان کیا، ان سے ابن عون نے، ان سے شمامہ بن انس نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک درزی غلام کے پاس تشریف لے گئے، پھر آپ کی خدمت میں (پکا ہوا) کدو پیش کیا گیا اور آپ اسے (رغبت کے ساتھ) کھانے لگے۔ اسی وقت سے میں بھی کدو پسند کرتا ہوں کیونکہ میں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔

Share this: