احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

81: 81- بَابُ الاِنْبِسَاطِ إِلَى النَّاسِ:
باب: لوگوں کے ساتھ فراخی سے پیش آنا۔
وقال ابن مسعود خالط الناس ودينك لا تكلمنه والدعابة مع الاهل
اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ میل ملاپ رکھو، لیکن اس کی وجہ سے اپنے دین کو زخمی نہ کرنا اور اس باب میں اہل و عیال کے ساتھ ہنسی مذاق، دل لگی کرنے کا بھی بیان ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6129
حدثنا آدم، حدثنا شعبة، حدثنا ابو التياح، قال: سمعت انس بن مالك رضي الله عنه، يقول:"إن كان النبي صلى الله عليه وسلم ليخالطنا حتى يقول لاخ لي صغير: يا ابا عمير ما فعل النغير".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوالتیاح نے، کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم بچوں سے بھی دل لگی کرتے، یہاں تک کہ میرے چھوٹے بھائی ابوعمیر نامی سے (مزاحاً) فرماتے «يا أبا عمير ما فعل النغير‏"‏‏.‏» اے ابو عمیر! تیری نغیر نامی چڑیا تو بخیر ہے؟

Share this: