احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: 47- بَابُ السِّحْرِ:
باب: جادو کا بیان۔
وقول الله تعالى: ولكن الشياطين كفروا يعلمون الناس السحر وما انزل على الملكين ببابل هاروت وماروت وما يعلمان من احد حتى يقولا إنما نحن فتنة فلا تكفر فيتعلمون منهما ما يفرقون به بين المرء وزوجه وما هم بضارين به من احد إلا بإذن الله ويتعلمون ما يضرهم ولا ينفعهم ولقد علموا لمن اشتراه ما له في الآخرة من خلاق سورة البقرة آية 102 وقوله تعالى: ولا يفلح الساحر حيث اتى سورة طه آية 69 وقوله: افتاتون السحر وانتم تبصرون سورة الانبياء آية 3 وقوله يخيل إليه من سحرهم انها تسعى سورة طه آية 66 وقوله ومن شر النفاثات في العقد سورة الفلق آية 4 والنفاثات: السواحر، تسحرون تعمون
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان اور لیکن شیطانوں نے کفر کیا کہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور (وہ اس چیز کے پیچھے لگ گئے) جو بابل میں دو فرشتوں ہاروت اور ماروت پر اتاری گئی، حالانکہ وہ دونوں کسی ایک کو نہیں سکھاتے تھے، یہاں تک کہ کہتے ہم تو محض ایک آزمائش ہیں، سو تو کفر نہ کر۔ پھر وہ ان دونوں سے وہ چیز سیکھتے جس کے ساتھ وہ مرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی ڈال دیتے اور وہ اس کے ساتھ ہرگز کسی کو نقصان پہنچانے والے نہ تھے مگر اللہ کے اذن کے ساتھ۔ اور وہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو انہیں نقصان پہنچاتی اور انہیں فائدہ نہ دیتی تھی۔ حالانکہ بلاشبہ یقیناً وہ جان چکے تھے کہ جس نے اسے خریدا آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں اور اللہ تعالیٰ کا فرمان اور جادوگر کامیاب نہیں ہوتا جہاں سے بھی آئے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان تو کیا تم جادو کے پاس آتے ہو، حالانکہ تم دیکھ رہے ہو؟ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان اس کے خیال میں ڈالا جاتا تھا، ان کے جادو کی وجہ سے کہ واقعی وہ دوڑ رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا فرمان اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے گرہوں میں پھونکنے والیوں سے مراد جادوگرنیاں۔ «تسحرون» تم اندھے بنتے ہو۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5763
حدثنا إبراهيم بن موسى، اخبرنا عيسى بن يونس، عن هشام، عن ابيه، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"سحر رسول الله صلى الله عليه وسلم رجل من بني زريق، يقال له لبيد بن الاعصم، حتى كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يخيل إليه انه كان يفعل الشيء وما فعله، حتى إذا كان ذات يوم او ذات ليلة وهو عندي لكنه دعا ودعا، ثم قال: يا عائشة: اشعرت ان الله افتاني فيما استفتيته فيه، اتاني رجلان فقعد احدهما عند راسي والآخر عند رجلي، فقال احدهما لصاحبه: ما وجع الرجل ؟، فقال: مطبوب، قال: من طبه ؟، قال: لبيد بن الاعصم، قال: في اي شيء ؟، قال: في مشط، ومشاطة وجف طلع نخلة ذكر، قال: واين هو ؟، قال: في بئر ذروان، فاتاها رسول الله صلى الله عليه وسلم في ناس من اصحابه، فجاء، فقال: يا عائشة كان ماءها نقاعة الحناء او كان رءوس نخلها رءوس الشياطين، قلت: يا رسول الله افلا استخرجته، قال: قد عافاني الله فكرهت ان اثور على الناس فيه شرا، فامر بها، فدفنت"، تابعه ابو اسامة، وابو ضمرة، وابن ابي الزناد، عن هشام، وقال الليث , وابن عيينة، عن هشام في مشط ومشاقة، يقال المشاطة: ما يخرج من الشعر إذا مشط، والمشاقة من مشاقة الكتان.
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ اشعری نے بیان کیا، کہا ہم کو عیسیٰ بن یونس نے خبر دی، انہیں ہشام بن عروہ نے، انہیں ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ بنی زریق کے ایک شخص یہودی لبید بن اعصم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کر دیا تھا اور اس کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز کے متعلق خیال کرتے کہ آپ نے وہ کام کر لیا ہے حالانکہ آپ نے وہ کام نہ کیا ہوتا۔ ایک دن یا (راوی نے بیان کیا کہ) ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف رکھتے تھے اور مسلسل دعا کر رہے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ! تمہیں معلوم ہے اللہ سے جو بات میں پوچھ رہا تھا، اس نے اس کا جواب مجھے دے دیا۔ میرے پاس دو (فرشتے جبرائیل و میکائیل علیہما السلام) آئے۔ ایک میرے سر کی طرف کھڑا ہو گیا اور دوسرا میرے پاؤں کی طرف۔ ایک نے اپنے دوسرے ساتھی سے پوچھا ان صاحب کی بیماری کیا ہے؟ دوسرے نے کہا کہ ان پر جادو ہوا ہے۔ اس نے پوچھا کس نے جادو کیا ہے؟ جواب دیا کہ لبید بن اعصم نے۔ پوچھا کس چیز میں؟ جواب دیا کہ کنگھے اور سر کے بال میں جو نر کھجور کے خوشے میں رکھے ہوئے ہیں۔ سوال کیا اور یہ جادو ہے کہاں؟ جواب دیا کہ زروان کے کنویں میں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کنویں پر اپنے چند صحابہ کے ساتھ تشریف لے گئے اور جب واپس آئے تو فرمایا عائشہ! اس کا پانی ایسا (سرخ) تھا جیسے مہندی کا نچوڑ ہوتا ہے اور اس کے کھجور کے درختوں کے سر (اوپر کا حصہ) شیطان کے سروں کی طرح تھے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ نے اس جادو کو باہر کیوں نہیں کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے عافیت دے دی اس لیے میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ اب میں خواہ مخواہ لوگوں میں اس برائی کو پھیلاؤں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جادو کا سامان کنگھی بال خرما کا غلاف ہوتے ہیں اسی میں دفن کرا دیا۔ عیسیٰ بن یونس کے ساتھ اس حدیث کو ابواسامہ اور ابوضمرہ (انس بن عیاض) اور ابن ابی الزناد تینوں نے ہشام سے یوں روایت کیا اور لیث بن مسور اور سفیان بن عیینہ نے ہشام سے یوں روایت کیا ہے «في مشط ومشاقة‏.‏، المشاطة» اسے کہتے ہیں جو بال کنگھی کرنے میں نکلیں سر یا داڑھی کے اور «مشاقة‏.‏» روئی کے تار یعنی سوت کے تار کو کہتے ہیں۔

Share this: