احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: 28- بَابُ الْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ:
باب: کان میں دب کر اور کنویں میں گر کر مرنے والے کی دیت نہیں ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6912
حدثنا عبد الله بن يوسف، حدثنا الليث، حدثنا ابن شهاب، عن سعيد بن المسيب، وابي سلمة بن عبد الرحمن، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"العجماء جرحها جبار، والبئر جبار، والمعدن جبار، وفي الركاز الخمس".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے سعید بن مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چوپائے اگر کسی کو زخمی کر دیں تو ان کا خون بہا نہیں، کنویں میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں، کان میں دبنے کا کوئی خون بہا نہیں اور دفینہ میں پانچواں حصہ ہے۔

Share this: