احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: 28- بَابُ الْقَضَاءِ عَلَى الْغَائِبِ:
باب: ایک طرفہ فیصلہ کرنے کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 7180
حدثنا محمد بن كثير، اخبرنا سفيان، عن هشام، عن ابيه، عن عائشة رضي الله عنها، ان هندا، قالت للنبي صلى الله عليه وسلم: إن ابا سفيان رجل شحيح فاحتاج ان آخذ من ماله، قال:"خذي ما يكفيك وولدك بالمعروف".
ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان نے خبر دی، انہیں ہشام نے، انہیں ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ ہند نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ (ان کے شوہر) ابوسفیان بخیل ہیں اور مجھے ان کے مال میں سے لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دستور کے مطابق اتنا لے لیا کرو جو تمہارے اور تمہارے بچوں کے لیے کافی ہو۔

Share this: