احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: 26- بَابُ الرِّحْلَةِ فِي الْمَسْأَلَةِ النَّازِلَةِ وَتَعْلِيمِ أَهْلِهِ:
باب: جب کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کے لیے سفر کرنا (کیسا ہے؟)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 88
حدثنا محمد بن مقاتل ابو الحسن، قال: اخبرنا عبد الله، قال: اخبرنا عمر بن سعيد بن ابي حسين، قال: حدثني عبد الله بن ابي مليكة، عن عقبة بن الحارث،"انه تزوج ابنة لابي إهاب بن عزيز، فاتته امراة، فقالت: إني قد ارضعت عقبة والتي تزوج، فقال لها عقبة: ما اعلم انك ارضعتني ولا اخبرتني، فركب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالمدينة، فساله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف وقد قيل، ففارقها عقبة، ونكحت زوجا غيره".
ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہیں عبداللہ نے خبر دی، انہیں عمر بن سعید بن ابی حسین نے خبر دی، ان سے عبداللہ بن ابی ملیکہ نے عقبہ ابن الحارث کے واسطے سے نقل کیا کہ عقبہ نے ابواہاب بن عزیز کی لڑکی سے نکاح کیا تو ان کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے عقبہ کو اور جس سے اس کا نکاح ہوا ہے، اس کو دودھ پلایا ہے۔ (یہ سن کر) عقبہ نے کہا، مجھے نہیں معلوم کہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے کبھی مجھے بتایا ہے۔ تب عقبہ سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوئے اور آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کس طرح (تم اس لڑکی سے رشتہ رکھو گے) حالانکہ (اس کے متعلق یہ) کہا گیا تب عقبہ بن حارث نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا اور اس نے دوسرا خاوند کر لیا۔

Share this: