احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

74: 74- بَابُ مَنْ أَجَابَ إِلَى كُرَاعٍ:
باب: جس نے بکری کے کھر کی دعوت کی تو اسے بھی قبول کرنا چاہئے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5178
حدثنا عبدان، عن ابي حمزة، عن الاعمش، عن ابي حازم، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لو دعيت إلى كراع لاجبت، ولو اهدي إلي كراع لقبلت".
ہم سے عبدان نے بیان کیا، ان سے ابوحمزہ نے، ان سے اعمش نے، ان سے ابوحازم نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر مجھے بکری کے کھر کی دعوت دی جائے تو میں اسے بھی قبول کروں گا اور اگر مجھے وہ کھر بھی ہدیہ میں دیئے جائیں تو میں اسے قبول کروں گا۔

Share this: