احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: 58- بَابُ اسْتِلاَمِ الرُّكْنِ بِالْمِحْجَنِ:
باب: حجر اسود کو چھڑی سے چھونا اور چومنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1607
حدثنا احمد بن صالح، ويحيى بن سليمان، قالا: حدثنا ابن وهب، قال: اخبرني يونس، عن ابن شهاب، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال:"طاف النبي صلى الله عليه وسلم في حجة الوداع على بعير يستلم الركن بمحجن"تابعه الدراوردي، عن ابن اخي الزهري، عن عمه.
ہم سے احمد بن صالح اور یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں یونس نے ابن شہاب سے خبر دی، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقع پر اپنی اونٹنی پر طواف کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجر اسود کا استلام ایک چھڑی کے ذریعہ کر رہے تھے اور اس چھڑی کو چومتے تھے۔ اور یونس کے ساتھ اس حدیث کو دراوردی نے زہری کے بھتیجے سے روایت کیا اور انہوں نے اپنے چچا (زہری) سے۔

Share this: