احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

28: 28- بَابُ حُجِبَتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ:
باب: دوزخ کو خواہشات نفسانی سے ڈھک دیا گیا ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6487
حدثنا إسماعيل، قال: حدثني مالك، عن ابي الزناد، عن الاعرج، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"حجبت النار بالشهوات، وحجبت الجنة بالمكاره".
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوزخ خواہشات نفسانی سے ڈھک دی گئی ہے اور جنت مشکلات اور دشواریوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

Share this: