احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

96: 96- بَابُ عَلاَمَةِ حُبِّ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:
باب: اللہ عزوجل کی محبت کس کو کہتے ہیں۔
لقوله: {إن كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله}.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ آل عمران میں) فرمایا «إن كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله‏» اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6168
حدثنا بشر بن خالد، حدثنا محمد بن جعفر، عن شعبة، عن سليمان، عن ابي وائل، عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال:"المرء مع من احب".
ہم سے بشر بن خالد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سلیمان نے، ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انسان اس کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔

Share this: