احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

63: 63- بَابُ التَّأْمِينِ:
باب: (جہری نمازوں میں) بالجہر (اونچی آواز میں) آمین کہنے کی فضیلت کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6402
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، قال الزهري: حدثناه، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا امن القارئ فامنوا، فإن الملائكة تؤمن فمن وافق تامينه تامين الملائكة، غفر له ما تقدم من ذنبه".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا کہ زہری نے بیان کیا کہ ہم سے سعید بن مسیب نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب پڑھنے والا آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ اس وقت ملائکہ بھی آمین کہتے ہیں اور جس کی آمین ملائکہ کی آمین کے ساتھ ہوتی ہے اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔

Share this: