احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

129: 129- بَابُ الزِّيَارَةِ يَوْمَ النَّحْرِ:
باب: دسویں تاریخ میں طواف الزیارۃ کرنا۔
وقال ابو الزبير: عن عائشة وابن عباس رضي الله عنهم، اخر النبي صلى الله عليه وسلم الزيارة إلى الليل، ويذكر عن ابي حسان، عن ابن عباس رضي الله عنهما، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يزور البيت ايام منى.
‏‏‏‏ اور ابوالزبیر نے عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف الزیارۃ میں اتنی دیر کی کہ رات ہو گئی اور ابوحسان سے منقول ہے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم طواف الزیارۃ منی کے دنوں میں کرتے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1732
وقال لنا ابو نعيم حدثنا سفيان، عن عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما،"انه طاف طوافا واحدا، ثم يقيل، ثم ياتي منى يعني يوم النحر"ورفعه عبد الرزاق، اخبرنا عبيد الله.
اور ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے، ان سے نافع نے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے صرف ایک طواف الزیارۃ کیا پھر سویرے سے منیٰ کو آئے، ان کی مراد دسویں تاریخ سے تھی، عبدالرزاق نے اس حدیث کا رفع (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک) بھی کیا ہے۔ انہیں عبیداللہ نے خبر دی۔

Share this: