احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: 17- بَابُ مَنْ شَرِبَ وَهْوَ وَاقِفٌ عَلَى بَعِيرِهِ:
باب: جس نے اونٹ پر بیٹھ کر (پانی یا دودھ) پیا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5618
حدثنا مالك بن إسماعيل، حدثنا عبد العزيز بن ابي سلمة، اخبرنا ابو النضر، عن عمير مولى ابن عباس، عن ام الفضل بنت الحارث"انها ارسلت إلى النبي صلى الله عليه وسلم بقدح لبن وهو واقف عشية عرفة، فاخذ بيده فشربه"، زاد مالك، عن ابي النضر، على بعيره.
ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی سلمہ نے بیان کیا، کہا ہم کو ابوالنضر نے خبر دی، انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام عمیر نے اور انہیں ام فضل بنت حارث نے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دودھ کا ایک پیالہ بھیجا میدان عرفات میں۔ وہ عرفہ کے دن کی شام کا وقت تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی سواری پر) سوار تھے، آپ نے اپنے ہاتھ میں وہ پیالہ لیا اور اسے پی لیا۔ مالک نے ابوالنضر سے اپنے اونٹ پر کے الفاظ زیادہ کئے۔

Share this: