احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: 26- بَابُ نِسْيَانِ الْقُرْآنِ وَهَلْ يَقُولُ نَسِيتُ آيَةَ كَذَا وَكَذَا:
باب: قرآن مجید کو بھلا دینا اور کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں فلاں فلاں آیتیں بھول گیا ہوں؟
وقول الله تعالى: سنقرئك فلا تنسى { 6 } إلا ما شاء الله سورة الاعلى آية 6-7.
‏‏‏‏ اور اللہ کا فرمان «سنقرئك فلا تنسى * إلا ما شاء الله‏» ہم آپ کو قرآن پڑھا دیں گے پھر آپ اسے نہ بھولیں گے سوا ان آیات کے جنہیں اللہ چاہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5037
حدثنا ربيع بن يحيى، حدثنا زائدة، حدثنا هشام، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:"سمع النبي صلى الله عليه وسلم رجلا يقرا في المسجد، فقال: يرحمه الله لقد اذكرني كذا وكذا آية من سورة كذا".
ہم سے ربیع بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے زائدہ بن جذامہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، ان سے عروہ بن زبیر نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں قرآن پڑھتے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ اس پر رحم کرے، اس نے مجھے فلاں سورت کی فلاں فلاں آیتیں یاد دلا دیں۔

صحيح بخاري حدیث نمبر: 5037M
حدثنا محمد بن عبيد بن ميمون، حدثنا عيسى، عن هشام، وقال: اسقطتهن من سورة كذا. تابعه علي بن مسهر، وعبدة، عن هشام.
ہم سے محمد بن عبید بن میمون نے بیان کیا، کہا ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے (اضافہ کے ساتھ بیان کیا کہ) میں نے فلاں سورت کی فلاں فلاں آیتیں بھلا دی تھیں۔ محمد بن عبید کے ساتھ اس کو علی بن مسہر اور عبدہ نے بھی ہشام سے روایت کیا ہے۔

Share this: