احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

36: 36- بَابُ تَعَاوُنِ الْمُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ بَعْضًا:
باب: ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کی مدد کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6026
حدثنا محمد بن يوسف، حدثنا سفيان، عن ابي بردة بريد بن ابي بردة قال: اخبرني جدي ابو بردة، عن ابيه ابي موسى، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"المؤمن للمؤمن كالبنيان يشد بعضه بعضا"، ثم شبك بين اصابعه.
ہم سے محمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے ابوبردہ برید بن ابی بردہ نے کہا کہ مجھے میرے دادا ابوبردہ نے خبر دی، ان سے ان کے والد ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مومن دوسرے مومن کے لیے اس طرح ہے جیسے عمارت کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو تھامے رہتا ہے (گرنے نہیں دیتا) پھر آپ نے اپنی انگلیوں کو قینچی کی طرح کر لیا۔

Share this: