احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

125: 125- بَابُ إِرْدَافِ الْمَرْأَةِ خَلْفَ أَخِيهَا:
باب: عورت کا اپنے بھائی کے پیچھے ایک ہی اونٹ پر سوار ہونا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2984
حدثنا عمرو بن علي، حدثنا ابو عاصم، حدثنا عثمان بن الاسود، حدثنا ابن ابي مليكة، عن عائشة رضي الله عنها، انها قالت: يا رسول الله يرجع اصحابك باجر حج وعمرة ولم ازد على الحج، فقال لها:"اذهبي وليردفك عبد الرحمن فامر عبد الرحمن ان يعمرها من التنعيم، فانتظرها رسول الله صلى الله عليه وسلم باعلى مكة حتى جاءت".
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، کہا ہم سے عثمان بن اسود نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! آپ کے اصحاب حج اور عمرہ دونوں کر کے واپس جا رہے ہیں اور میں صرف حج کر پائی ہوں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر جاؤ (عمرہ کر آؤ) عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ (عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی) تمہیں اپنی سواری کے پیچھے بٹھا لیں گے۔ چنانچہ آپ نے عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ تنعیم سے (احرام باندھ کر) عائشہ رضی اللہ عنہا کو عمرہ کرا لائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عرصہ میں مکہ کے بالائی علاقہ پر ان کا انتظار کیا۔ یہاں تک کہ وہ آ گئیں۔

Share this: