احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: 15- بَابُ مَنْقَبَةُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:
باب: سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
وقالت عائشة: وكان قبل ذلك رجلا صالحا.
‏‏‏‏ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ وہ (واقعہ افک سے) سے پہلے ہی مرد صالح تھے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3807
حدثنا إسحاق، حدثنا عبد الصمد، حدثنا شعبة، حدثنا قتادة، قال: سمعت انس بن مالك رضي الله عنه، قال ابو اسيد: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خير دور الانصار: بنو النجار، ثم بنو عبد الاشهل، ثم بنو الحارث بن الخزرج، ثم بنو ساعدة وفي كل دور الانصار خير"، فقال سعد بن عبادة: وكان ذا قدم في الإسلام ارى رسول الله صلى الله عليه وسلم قد فضل علينا، فقيل له:"قد فضلكم على ناس كثير".
ہم سے اسحٰق نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ابواسید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انصار کا بہترین گھرانہ بنو نجار کا گھرانہ ہے، پھر بنو عبدالاشھل کا، پھر بنو عبدالحارث کا، پھر بنو ساعدہ کا اور خیر انصار کے تمام گھرانوں میں ہے۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا اور وہ اسلام قبول کرنے میں بڑی قدامت رکھتے تھے کہ میرا خیال ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر دوسروں کو فضیلت دے دی ہے، ان سے کہا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم کو بھی تو بہت سے لوگوں پر فضیلت دی ہے (اعتراض کی کیا بات ہے)۔

Share this: