احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: 1- بَابُ فَضْلِ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ:
باب: رمضان میں تراویح پڑھنے کی فضیلت۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2008
حدثنا يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن عقيل، عن ابن شهاب، قال: اخبرني ابو سلمة، ان ابا هريرة رضي الله عنه، قال:"سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول لرمضان: من قامه إيمانا واحتسابا، غفر له ما تقدم من ذنبه".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، کہ مجھے ابوسلمہ نے خبر دی، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے فضائل بیان فرما رہے تھے کہ جو شخص بھی اس میں ایمان اور نیت اجر و ثواب کے ساتھ (رات میں) نماز کے لیے کھڑا ہو اس کے اگلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔

Share this: