احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: 47- سورة مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: سورۃ محمد کی تفسیر۔
{اوزارها} آثامها حتى لا يبقى إلا مسلم. {عرفها} بينها. وقال مجاهد: {مولى الذين آمنوا} وليهم. {عزم الامر} جد الامر. {فلا تهنوا} لا تضعفوا. وقال ابن عباس: {اضغانهم} حسدهم. {آسن} متغير.
‏‏‏‏ «أوزارها‏» اپنے گناہ دھر دیئے یہاں تک کہ مسلمان کے سوا کوئی باقی نہ رہے (اکثر لوگوں نے «أوزارها‏» کے معنی ہتھیاروں کے کئے ہیں)۔ «عرفها‏» اس کو بیان کر دے گا، بتلا دے گا۔ (ہر ایک بہشتی اپنا گھر پہچان لے گا)۔ مجاہد نے کہا «مولى الذين آمنوا‏» اس «مولى» سے ولی یعنی کارساز مراد ہے۔ «عزم الأمر‏» جب لڑائی کا ارادہ پکا ہو جائے۔ «فلا تهنوا‏» سستی نہ کرو اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا «أضغانهم‏» کے معنی ان کا حسد کینہ۔ «آسن‏» سڑا ہوا پانی جس کا رنگ یا بو یا مزہ بدل جائے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 4830
حدثنا خالد بن مخلد، حدثنا سليمان، قال: حدثني معاوية بن ابي مزرد، عن سعيد بن يسار، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"خلق الله الخلق، فلما فرغ منه قامت الرحم، فاخذت بحقو الرحمن، فقال له: مه، قالت: هذا مقام العائذ بك من القطيعة، قال: الا ترضين ان اصل من وصلك واقطع من قطعك ؟ قالت: بلى يا رب، قال: فذاك"، قال ابو هريرة: اقرءوا إن شئتم: فهل عسيتم إن توليتم ان تفسدوا في الارض وتقطعوا ارحامكم سورة محمد آية 22.
ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے معاویہ بن ابی مزرد نے بیان کیا، ان سے سعید بن یسار نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا کی، جب وہ اس کی پیدائش سے فارغ ہوا تو رحم نے کھڑے ہو کر رحم کرنے والے اللہ کے دامن میں پناہ لی۔ اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا کیا تجھے یہ پسند نہیں کہ جو تجھ کو جوڑے میں بھی اسے جوڑوں اور جو تجھے توڑے میں بھی اسے توڑ دوں۔ رحم نے عرض کیا، ہاں اے میرے رب! اللہ تعالیٰ نے فرمایا، پھر ایسا ہی ہو گا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر تمہارا جی چاہے تو یہ آیت پڑھ لو «فهل عسيتم إن توليتم أن تفسدوا في الأرض وتقطعوا أرحامكم» اگر تم کنارہ کش رہو تو آیا تم کو یہ احتمال بھی ہے کہ تم لوگ دین میں فساد مچا دو گے اور آپس میں قطع تعلق کر لو گے۔

Share this: