احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: 14- بَابُ شَهَادَةِ الْمُرْضِعَةِ:
باب: دودھ کی ماں کی گواہی کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2660
حدثنا ابو عاصم، عن عمر بن سعيد، عن ابن ابي مليكة، عن عقبة بن الحارث، قال:"تزوجت امراة، فجاءت امراة، فقالت: إني قد ارضعتكما، فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: وكيف وقد قيل دعها عنك او نحوه".
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا عمر بن سعید سے، وہ ابن ابی ملیکہ سے، ان سے عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی تھی۔ پھر ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا تھا۔ اس لیے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تمہیں بتا دیا گیا (کہ ایک ہی عورت تم دونوں کی دودھ کی ماں ہے) تو پھر اب اور کیا صورت ہو سکتی ہے اپنی بیوی کو اپنے سے جدا کر دے۔ یا اسی طرح کے الفاظ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے۔

Share this: