احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: 10- بَابُ مَا يُتَّقَى مِنْ فِتْنَةِ الْمَالِ:
باب: مال کے فتنے سے ڈرتے رہنا۔
وقول الله تعالى: إنما اموالكم واولادكم فتنة سورة التغابن آية 15.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ التغابن میں) فرمایا «إنما أموالكم وأولادكم فتنة‏» بلاشبہ تمہارے مال و اولاد تمہارے لیے اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6435
حدثني يحيى بن يوسف، اخبرنا ابو بكر، عن ابي حصين، عن ابي صالح، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تعس عبد الدينار، والدرهم، والقطيفة، والخميصة، إن اعطي رضي، وإن لم يعط لم يرض".
مجھ سے یحییٰ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم کو ابوبکر بن عیاش نے خبر دی، انہیں ابوحصین (عثمان بن عاصم) نے، انہیں ابوصالح ذکوان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دینار و درہم کے بندے، عمدہ ریشمی چادروں کے بندے، سیاہ کملی کے بندے، تباہ ہو گئے کہ اگر انہیں دیا جائے تو وہ خوش ہو جاتے ہیں اور اگر نہ دیا جائے تو ناراض رہتے ہیں۔

Share this: