احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: 12- بَابُ مَا قَدَّمَ مِنْ مَالِهِ فَهْوَ لَهُ:
باب: آدمی جو اللہ کی راہ میں دیدے وہی اس کا اصلی مال ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6442
حدثني عمر بن حفص، حدثني ابي، حدثنا الاعمش، قال: حدثني إبراهيم التيمي، عن الحارث بن سويد، قال عبد الله، قال النبي صلى الله عليه وسلم:"ايكم مال وارثه احب إليه من ماله"، قالوا: يا رسول الله، ما منا احد إلا ماله احب إليه، قال:"فإن ماله ما قدم، ومال وارثه ما اخر".
مجھ سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے اعمش نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابراہیم تیمی نے بیان کیا، ان سے حارث بن سوید نے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں کون ہے جسے اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال پیارا ہو۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں کوئی ایسا نہیں جسے مال زیادہ پیارا نہ ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر اس کا مال وہ ہے جو اس نے (موت سے) پہلے (اللہ کے راستہ میں خرچ) کیا اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو وہ چھوڑ کر مرا۔

Share this: