احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: 29- بَابُ مَنَاقِبُ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلاَمُ:
باب: فاطمہ علیہا السلام کے فضائل کا بیان۔
وقال النبي صلى الله عليه وسلم:"فاطمة سيدة نساء اهل الجنة".
‏‏‏‏ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3767
حدثنا ابو الوليد، حدثنا ابن عيينة، عن عمرو بن دينار، عن ابن ابي مليكة، عن المسور بن مخرمة رضي الله عنهما، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"فاطمة بضعة مني فمن اغضبها اغضبني".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہ میرے جسم کا ایک ٹکڑا ہے جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔

Share this: