احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: 16- بَابُ الْحَلْقِ مِنَ الأَذَى:
باب: (محرم کا) تکلیف کی وجہ سے سر منڈانا (مثلاً پچھنا لگوانے میں بالوں سے تکلیف ہو)۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5703
حدثنا مسدد، حدثنا حماد، عن ايوب، قال: سمعت مجاهدا، عن ابن ابي ليلى، عن كعب هو ابن عجرة، قال:"اتى علي النبي صلى الله عليه وسلم زمن الحديبية، وانا اوقد تحت برمة والقمل يتناثر عن راسي فقال: ايؤذيك هوامك ؟ قلت: نعم، قال: فاحلق، وصم ثلاثة ايام، او اطعم ستة، او انسك نسيكة"، قال ايوب: لا ادري بايتهن بدا.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے بیان کیا، کہا کہ میں نے مجاہد سے سنا، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں ایک ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا اور جوویں میرے سر سے گر رہی تھی (اور میں احرام باندھے ہوئے تھا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ سر کی یہ جوویں تمہیں تکلیف پہنچاتی ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ جی ہاں۔ فرمایا کہ پھر سر منڈوا لے اور (کفارہ کے طور پر) تین دن کے روزے رکھ یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا یا ایک قربانی کر دے۔ ایوب نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ (ان تین چیزوں میں سے) کس کا ذکر سب سے پہلے کیا تھا۔

Share this: