احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: 60- بَابُ تَقْبِيلِ الْحَجَرِ:
باب: حجر اسود کو بوسہ دینا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1610
حدثنا احمد بن سنان , حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا ورقاء، اخبرنا زيد بن اسلم، عن ابيه، قال: رايت عمر بن الخطاب رضي الله عنه قبل الحجر، وقال:"لولا اني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم قبلك ما قبلتك".
ہم سے احمد بن سنان نے بیان کیا، ان سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، انہیں ورقاء نے خبر دی، انہیں زید بن اسلم نے خبر دی، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ میں نے دیکھا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور پھر فرمایا کہ اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے نہ دیکھتا تو میں کبھی تجھے بوسہ نہ دیتا۔

Share this: