احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

88: 88- بَابُ الْوُقُوفِ عَلَى الدَّابَّةِ بِعَرَفَةَ:
باب: عرفات میں جانور پر سوار ہو کر وقوف کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 1661
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن ابي النضر، عن عمير مولى عبد الله بن العباس، عن ام الفضل بنت الحارث،"ان ناسا اختلفوا عندها يوم عرفة في صوم النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: بعضهم هو صائم، وقال بعضهم: ليس بصائم، فارسلت إليه بقدح لبن وهو واقف على بعيره فشربه".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، ان سے امام مالک رحمہ اللہ نے، ان سے ابوالنضر نے، ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام عمیر نے، ان سے ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ان کے یہاں لوگوں کا عرفات کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے سے متعلق کچھ اختلاف ہو گیا، بعض نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (عرفہ کے دن) روزے سے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ نہیں، اس لیے انہوں نے آپ کے پاس دودھ کا ایک پیالہ بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اونٹ پر سوا ہو کر عرفات میں وقوف فرما رہے تھے، آپ نے وہ دودھ پی لیا۔

Share this: