احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: 8- بَابُ السَّلَمِ إِلَى أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ:
باب: بیع سلم میں یہ میعاد لگانا کہ جب اونٹنی بچہ جنے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2256
حدثنا موسى بن إسماعيل، اخبرنا جويرية، عن نافع، عن عبد الله رضي الله عنه، قال:"كانوا يتبايعون الجزور إلى حبل الحبلة، فنهى النبي صلى الله عليه وسلم عنه"، فسره نافع، ان تنتج الناقة ما في بطنها.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہیں جویریہ نے خبر دی، انہیں نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ لوگ اونٹ وغیرہ حمل کے حمل ہونے کی مدت تک کے لیے بیچتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔ نافع نے «حبل الحبلة» کی تفسیر یہ کی یہاں تک کہ اونٹنی کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ اسے جن لے۔

Share this: